ابنا: فیصل آباد میں جمعرات کی رات سی این جی کی بندش کے روز ملت روڈ پر واقع ایک سی این جی اسٹیشن پر ملت ٹاوٴن کے پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں سی این جی بھروانے پر اصرار کیا تھا اور انکار کرنے پر سی این جی اسٹیشن کے منیجرکو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔اور گاڑی میں زبردستی ڈال کر تھانے لے گئے جہاں رات بھر اس پر تشدد کرتے رہے۔واقعہ کی فوٹیج جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لے لیا جس کے بعد سی پی او فیصل آباد بلال صدیق نے واقعہ میں ملوث چاروں اہلکاروں کو فوری طورپر معطل کردیا اور ان کے خلاف اغوا اور تشدد سمیت 5 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمے کے اندراج کے بعد واقعہ میں ملوث زیر تربیت 2اے ایس آئی حماد اور شاہد کو گرفتار کرلیاگیا۔
.......
/169